لندن : پاکستان جیسا ملک جہاں اکثر لوڈ شیڈنگ کےباعث گھر تاریکی میں ڈوبے رہتے ہیں۔ وہاں یہ آئس کریم یقیناً دھوم مچا سکتی ہے۔ جی ہاں برطانیہ میں ایسی آئس کریم تیار کر لی گئی ہے جو اندھیرے میں چمکتی ہے اور ماحول کو جگمگا دیتی ہے۔ یہ منفرد آئس کریم جیلی فش کے پروٹین کی مدد سے تیار کی گئی ہے جو ایک خاص درجہ حرارت میں جگمگانے لگتی ہے۔
چارلی ہیری فرانسس نے اس انوکھی آئس کریم کو ہالووین کے لئے تیار کیا ہے مگر اِس کی قیمت اِتنی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ بیشر کو سن کر ہی پسینے چھوٹ جائیں۔
جی ہاں یہ 225 ڈالرز کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بہت محدود مقدار میں تیار کی گئی ہے۔ کیونکہ ابھی تک یہی واضح نہیں کہ یہ کھانے کے لئے محفوظ ہے بھی یا نہیں ؟؟؟ آخر جیلی فش جیسی زہریلی مچھلی کے پروٹین کی مدد سے جو تیار کی گئی ہے۔