فلم میں علی ظفرایک مسلمان لڑکے جب کہ یامی گوتم ہندو لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں
لاہور: پاکستان کے معروف پاپ اسٹار اور اداکار علی ظفر کی بالی ووڈ میں نئی فلم ’’امن کی آشا‘‘ کا نام تبدیل کرنے کے بعد ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔
فلم میں علی ظفر نے مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ فلم کا میوزک ترتیب دیا ہے اور گیت بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم میں علی ظفر کے مدمقابل یامی گوتل ہیں جب کہ اس کے ہدایتکار ایشور نواس ہیں، فلم میں علی ظفرایک مسلمان لڑکے جب کہ یامی گوتم ہندو لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔